لاہور ( نیوز ڈیسک) سابق اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور کو ایک بار پھر اٹارنی جنرل مقرر کر دیا گیا۔ وفاقی کابینہ کے اعلان کے بعد اب نو منتخب حکومت کی جانب سے انور منصور خان کو اٹارنی جنرل مقرر کر دیا گیا ہے ۔ انور منصور ، خالد جاوید کی جگہ اٹارنی جنرل کا عہدہ سنبھالیں گے ۔ انہوں نے اپنے کرئیر کی ابتدا پاک فوج میں بطور کیپٹن کے کی اور 1971 میں پاک بھارت جنگ میں بھی حصہ لیا اور جنگی قیدی بن کر بھارت بھی گئے ۔ انور منصور خان کے والد منصور خان سپریم کورٹ کے سینئر وکیل تھے ۔1974 میں فوج سے ریٹائرمنٹ کے بعد انور منصور نے بھی اپنے والد کے پیشے کو اپنایا اور 1981 میں وکالت شروع کی۔ انور منصور خان کو 1983 میں ہائی کورٹ کے لیے چنا کیا گیا جب کہ 2000 میں انہیں سندھ ہائی کورٹ کا جج مقرر کر دیا گیا مگر اگلے ہی سال وہ مستعفی ہو گئے ۔دو ہزار دو میں انہیں سندھ کا ایڈووکیٹ جنرل مقرر کیا گیا مگر اس عہدے سے بھی انہوں نے 2007 میں استعفیٰ دے دیا۔ لطیف کھوسہ کی جگہ پاکستان کے اٹارنی جنرل بنے مگر مارچ 2010 میں این آر او کیس میں وزارت قانون کی طرف سے عدم تعاون کی بنیاد پر اس عہدے سے بھی استعفیٰ دے دیا۔