جکارتہ (آن لائن، نیٹ نیوز )انڈونیشیا کے جزیرے لومبوک میں گز شتہ روز ایک مرتبہ پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث لوگوں میں خو ف وہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر نکل آ ئے ۔ اس نئے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.3 تھی۔ صرف دو ہفتے قبل اس جزیرے پر آنے والے زلزلے کے نتیجے میں 460سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے ۔