برلن (ویب ڈیسک) برلن شہر کے علاقے کے رہائشی اپنی جوتیاں غائب ہونے کی وجہ سے پریشان تھے۔ لیکن وہ یہ جان کر حیرت زدہ رہ گئے کہ یہ چوری رنگ برنگی جوتیوں کا شوق رکھنے والی ایک لومڑی کر رہی تھی۔ یہ واقعہ ثیلنڈورف میں ایک پیش آیا جہاں ایک لومڑی نے سو زائد جوتے چوری کر لیے۔ برلن میں ایک لومڑی نے انتہائی عقلمندی سے متعدد لوگوں کے گھروں کے باہر رکھے جوتے چرا لیے۔ یہ واقعہ ثیلنڈورف میں ایک پیش آیا جہاں ایک لومڑی نے سو زائد جوتے چوری کر لیے۔اس علاقے میں قائم مختلف گھروں کے باہر سے چپل، سینڈل اور اسنیکر شوز سمیت ہر قسم کے جوتے غائب ہو رہے تھے۔ بعد ازاں ایک مقامی رہائشی کرسٹیان میئر نے آخرکار اس شاطر چور کو بے نقاب کر دیا۔برلن کے روزنامہ ٹاگیس اشپیگل میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا کہ دو ہفتے قبل میئر نے اپنے نت نئے جوتے غائب ہونے کے بعد کمیونٹی کی ایک ویب سائٹ ’نیبن آن‘ پر اس بارے ایک پوسٹ شائع کی تھی۔ اس کے بعد ان کو معلوم ہوا کہ اس علاقے میں صرف انہی کے جوتے غائب نہیں ہو رہے۔بعد ازاں کرسٹیان میئر نے گھر کے پاس ایک لومڑی کو دیکھ لیا جو کہ اپنے منہ میں نیلے رنگ کی چپل اٹھائے ہوئے تھی۔ وہ جوتوں کی شوقین لومڑی کی تصویر کھینچنے میں کامیاب ہوگئے۔ ان کے بقول منہ میں نیلی چپل کے ساتھ رنگے ہاتھوں چور پکڑا گیا۔اس طرح میئر نے رنگے برنگے جوتوں کی چوری کا پتی چلا لیا۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ میئر کو ابھی تک اپنے نئے نویلے جوتوں کا پتہ نہیں چل سکا۔ لیکن تین دیگر جوتوں کی جوڑیوں کے مالکان نے اپنے جوتے واپس ملنے کا دعویٰ کر دیا ہے۔