پشاور(خبرنگار) قطرے نہ پلانے پرخیبر پختونخوا میں پولیو کے مزید2نئے کیس سامنے آگئے ۔ ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے مطابق جنوبی ضلع ٹانک کے تحصیل پائی کے 14ماہ اور لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ میں9ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ، تصدیق کے لئے بچوں کے فضلے کے نمونے قومی ادارہ صحت اسلام آباد کی لیبارٹری بھیجے گئے تھے ۔ رواں سال ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد80جبکہ خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد59ہوگئی ہے ،جن میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی سب سے زیادہ تعداد بنوں ڈویژن سے ہے ۔