لاہور( این این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیونے سالانہ انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں مزید توسیع کرنے سے ا نکار کر دیا۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق آج (ہفتہ ) پندرہ دسمبررات بارہ بجے تک ٹیکس ریٹرنزوصول کرنے کے لئے ایف بی آرکے دفاترکھلے رہیں گے جبکہ ٹیکس ریٹرنز کی رقوم جمع کرنے کے لئے بینک بھی رات آٹھ بجے تک کھلے رہیں گے ۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق سالانہ ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے والوں کو جرمانہ کیا جائے گا،ریٹرن جمع نہ کرانے والوں کو بیس ہزارروپے جرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔کاروباری طبقے کوسالانہ ٹرن اوورکااڑھائی فی صدبڑھا کر جمع کرانا ہوگا۔