نیو یارک(نیٹ نیوز) امریکہ نے ہانگ کانگ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی پروڈکٹس پر 25ستمبر سے میڈ ان ہانگ کانگ کی جگہ میڈ ان چائنہ لکھے ، ہانگ کانگ کے وزیر تجارت نے امریکی اقدام کو وحشیانہ قرار دیا۔کامرس سیکرٹری ایڈوارڈ یاؤ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے پہلے ہانگ کانگ کے ساتھ خصوصی تجارتی حیثیت ختم کردی اور اب ہانگ کانگ کو اپنی برآمدات پر میڈ ان چائنہ لکھنے پر مجبور کر رہا ہے ۔ایڈوارڈ یاؤ نے کہا کہ لیبل تبدیل کرنے سے ہانگ کانگ کی معیشت پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔