تائی پے (صباح نیوز)ہانگ کانگ میں چین کے مجوزہ قانون کیخلاف احتجاج جاری ہے جبکہ تائیوان کے صدر تسائی انگ وین نے ہانگ کانگ کے لوگوں کی مدد کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی امنگوں کے ساتھ گولیوں اور جبر سے نمٹنا کوئی راستہ نہیں۔تائیوان کی صدر تسائی انگ وین نے کہا ہے کہ تائیوان ہانگ کانگ کے لوگوں کو ضروری مدد فراہم کرے گا،واضح رہے کہ تائیوان کی صدر کی جانب سے یہ بیان بیجنگ کی جانب سے ہانگ کانگ میں نئے قومی سلامتی کے قانون کے نفاذ کے منصوبے کے خلاف ہونے والے ہزاروں افراد کے احتجاج کے بعد سامنے آیا۔برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تائیوان ہانگ کانگ سے آنے والے ان جمہوریت کے حامی مظاہرین کی ایک چھوٹی لیکن بڑھتی ہوئی تعداد کے لیے پناہ گاہ بن گیا ہے جو گزشتہ برس سے بیجنگ اور ہانگ کانگ حکومت کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے بعد سے وہاں ہیں۔