مانچسٹر( سپورٹس ڈیسک )انگلینڈ میں موجود قومی کرکٹرز کو بائیو سکیورٹی پر تفصیلی لیکچر دیا گیا ۔ بطور بائیو سکیورٹی افسر ہمراہ جانے والے ڈاکٹر سہیل سلیم نے کھلاریوں کو لیکچر دیا۔ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کھلاڑیوں کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ ٹریننگ کے حوالے سے آگاہی دی ۔لیکچر کے دوران کھلاڑی اور آفیشلز ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے سماجی فاصلے پر بیٹھے ۔انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلنے جانے والے قومی کرکٹرز اور آفیشلز 14روزہ قرنطینہ کے لیے ووسٹر میں موجود ہیں ۔