ڈبلن(سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان مجوزہ ٹی ٹونٹی سیریز ملتوی کردی گئی، پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان جون میں 2 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز انگلینڈ میں ہونا تھی۔ آئرلینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے گراؤنڈ دینے سے معذرت کی وجہ سے سیریز ممکن نہیں رہی۔ڈائریکٹر آپریشنز کرکٹ آئر لینڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ میچز کے لیے نئی ونڈو تلاش کریں گے ۔