لندن (سپورٹس ڈیسک) پاکستان میں عائد برطانیہ کے نئے ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔ نئے برطانوی ہائی کمشنر نے لاہور میں گورنر پنجاب چودھری سرور سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے ۔ انکی خواہش ہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے ۔کرسچن ٹرنر کا کہناتھاگزشتہ سال شاہی جوڑے نے بھی پاکستان کا کامیاب دورہ کیا تھا۔ پاکستان کا تاریخی ورثہ بے مثال ہے ۔