لندن (ویب ڈیسک ) آپ نے بچوں کو فٹبال کھیلتے ہوئے اور فٹبال پکڑنے کی کوشش میں دوڑتے بھاگتے دیکھا ہی ہوگا لیکن انگلینڈ میں تو جانور بھی فٹبال کھیلنے کے شوقین نکلے ۔یقین نہیں توتصویر میں نظر آنے والے اس ننھے گھوڑے کو ہی دیکھ لیں جو نہ صرف دیوہیکل گیند سے کھیلنے میں مصروف ہے بلکہ اُسے پکڑنے کی بھرپور کوشش بھی کر رہا ہے ۔برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ٹونی نامی ایک سالہ گھوڑے کی مالکن نے اسے بال دی تو گھوڑے نے بھی اپنا ٹیلنٹ خوب دکھایا اور دیوہیکل گیند سے کھیلنے کی بھرپور کوشش کی جبکہ ننھے گھوڑے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بیحد مقبول ہو رہی ہے ۔