مانچسٹر (سپورٹس ڈیسک)کھیل کے میدان سے پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ انگلینڈ ٹیم کے ہیڈکوچ نے دورہ پاکستان کے لیے رضامندی ظاہر کردی۔مانچسٹر ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انگلش ہیڈ کوچ کرس سلوروڈ نے کہا کہ دورہ پاکستان کے لیے تیار ہیں۔انگلینڈ نے 15 سال قبل 2005-06 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا اور ہیڈکوچ نے بتایا کہ وہ کبھی پاکستان نہیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان کا سفر کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے اچھا ہے ہم وہاں کی پچز پر بھی خود کو آزما لیں گے ۔ ہیڈ کوچ نے کہا کہ ہمیں وہاں جانا چاہیے اور ذاتی طور پر مجھے وہاں جانے میں کوئی دقت نہیں، میں کبھی پاکستان نہیں گیا اس لیے ہمیں وہاں جا کر دیکھنا چاہیے۔ اور ٹیم کو وہاں کی پچز پر آزمانا بھی چاہیے ۔