شنگھائی(ویب ڈیسک) انگور کے بیجوں میں ایک خاص کیمیکل دریافت ہوا ہے جو ایک جانب تو جسم میں موجود بے کار اور متروک خلیات کو ختم کرتا ہے تو دوسری جانب یہ عمررسیدگی کو بھی روکتا ہے ۔ ہمارے بدن میں بعض ڈھیٹ خلیات ہوتے ہیں جنہیں سینے سن خلیات کہا جتا ہے ۔ اگران خلیات کو ختم کیا جائے تو جسمانی نظام درست ہوجاتا ہے اور بدن کے بڑھاپے کے عمل کو روکا جاسکتا ہے کیونکہ یہ عمل خلوی سطح پر آگے بڑھتا ہے ۔انگور کے بیجوں میں موجود پروسائنائیڈن سی ون سینے سن خلیات کو مار کر ڈیمنشیا اور ذیابیطس کو روکتا جبکہ عمر کو طویل کرتا ہے ۔