لندن(سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کافائنل میزبان انگلینڈ اورنیوزی لینڈکی کرکٹ ٹیموں کے مابین کل 14جولائی کولارڈزکرکٹ گراؤنڈلندن میں کھیلاجائے گا۔27 سال بعد ورلڈکپ فائنل کھیلنے والی انگلش ٹیم ٹرافی اٹھانے کیلئے فیورٹ ہے ۔واضح رہے کہ 1992کے فائنل میں پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دے کر ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتا تھا۔ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ نے اس سے قبل کبھی ورلڈ کپ نہیں جیتا، ہوم گراونڈ پر انگلینڈ تاریخ میں پہلی بار ورلڈ کپ جیتنے کے لیے فیورٹ ہے ۔انگلینڈ نے چوتھی بار اور نیوزی لینڈ نے مسلسل دوسرا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے ۔دونوں ٹیموں کے کپتان اپنی اپنی فتح کے دعوے کررہے ہیں لیکن جو بھی ٹیم اس بارفائنل جیتے گی وہ پہلی مرتبہ ورلڈکپ جیتنے کااعزازحاصل کرے گی۔