انڈیا(نیٹ نیوز ) شمالی انڈیا میں مٹی کے برتن میں زندہ دفن کی گئی بچی ہسپتال میں صحتیاب ہو گئی ،یہ بچی حادثاتی طور پر اکتوبر میں ایک مقامی دیہاتی کو اس وقت ملی تھی جب وہ اپنی مردہ بیٹی کو دفن کرنے کے لئے کھدائی کر رہا تھا،دیہاتی نے بتایا تھا کہ زمین کھودتے وقت 3 فٹ زیر زمین اس کا بیلچہ مٹی کے ایک برتن سے ٹکرایا جس سے بچے کے رونے کی آواز آئی، اس نے برتن نکالا تو اس میں ایک زندہ بچی ملی تھی۔اس بچی کو پہلے مقامی سرکاری ہسپتال جبکہ دو دن بعد ڈاکٹر کھنہ کے بچوں کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا جہاں بچی کا وزن محض 1.1 کلوگرام تھا۔ڈاکٹر کھنہ نے بتایا کہ جب ہم نے بچی کو ضلعی ہسپتال حکام کے حوالے کیا تو اس کا وزن 2.57 کلوگرام تھا۔ وہ بوتل سے دودھ پی رہی ہے اور بالکل صحت مند ہے ۔ڈاکٹر کھنہ کا کہنا ہے کہ شاید بچی 'تین چار دن قبل دفن کیا گیا تھا، وہ اپنے جسم میں موجود چربی پر زندہ رہی ۔