لاہور (شوبزڈیسک) اداکارہ ہانیہ عامر اورگلوکار عاصم اظہرآج کل سوشل میڈیا اور تقاریب میں ایک ساتھ نظر آ رہے ہیں جس پر ان کے تعلق کے حوالے سے چہ میگوئیاں جاری ہیں۔اب پہلی بار عاصم اظہر نے ہانیہ عامر سے تعلق کے حوالے سے ایک انٹرویو کے دوران بات کی۔ان سے ہانیہ سے تعلق کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کیا آپ دیکھ سکتے ہیں کہ میرا دل کتنی تیزی سے دھڑک رہا ہے ؟میرا نہیں خیال کہ میں اس پوزیشن میں ہوں کہ اس کا جواب دے سکوں، مجھے لگتا ہے کہ وہ ایک ایسی شخصیت ہے جو میری زندگی میں بہت زیادہ مثبت چیزیں لائی، جب وہ ساتھ ہوتی ہے تو زندگی بہت اچھی ہوتی ہے ، ہم ہمیشہ ہنستے ہیں، یہ بہت اچھا لگتا ہے کہ کوئی ایسا ہو جو آپ کے ہر کام پر حقیقی تعاون کرے ۔عاصم اظہر نے اس تصور کو مسترد کردیا کہ وہ سماجی دباؤ کے باعث واضح جواب نہیں دے رہے ۔