لاہور ( نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیداحمد کی ہدایت پر پاکستان ریلوے نے 31مارچ 2019 سے کراچی کینٹ۔لاہور کینٹ۔ کراچی کینٹ کے درمیان جناح ایکسپریس کے نامسے نئی نان سٹاپ ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ ٹرین حیدر آباد، روہڑی اور خانیوال سٹاپ کرے گی۔ شیڈول کے مطابق 31 اپ جناح ایکسپریس کراچی کینٹ سے سہ پہر 3بجے روانہ ہو کر 5بجکر 5منٹ پر حیدر آبا،د رات 8بجکر 35منٹ پر روہڑی اور اگلے روز رات 2بجکر 55منٹ پر خانیوال، صبح 7بجے لاہور کینٹ اور 7بجکر 30منٹ پر لاہور پہنچے گی۔ واپسی کے لئے 32 ڈاؤن جناح ایکسپریس لاہور سے دوپہر 2بجکر 30منٹ پر روانہ ہو کر2بجکر 45منٹ پر لاہور کینٹ پہنچے گی ،15منٹ رکنے کے بعد 3بجے روانہ ہو کر شام 6بجکر 35منٹ پر خانیوال، رات12بجکر 50منٹ پر روہڑی،صبح 4بجکر 43منٹ پر حیدرآباد اور صبح 7بجے کراچی کینٹ پہنچے گی۔ ٹرین 12اے سی بزنس کوچز، 2پاور پلانٹ اور ڈائیننگ کار پر مشتمل ہو گی،بالغ مسافر کسی بھی سٹیشن سے بیٹھے تو پورا کرایہ 7ہزار روپے جبکہ بچے کا 5250روپے ہو گا۔ کھانا اورسروسز کرائے میں شامل ہو ں گی،ٹرین کے اندر سے ٹکٹ بنوانے پر 1350 روپے اضافی دینا ہو نگے ۔دریں اثنائریلوے انتظامیہ نے آستانہ عالیہ چورا شریف کے سالانہ عرس کے موقع پر مہر ایکسپریس، تھل ایکسپریس اور کوہاٹ ایکسپریس کو 5 اپریل سے 8 اپریل 2019تک 4 دن کیلئے چورا شریف سٹیشن پر ایک منٹ رکنے کی اجازت دیدی ہے ۔