لاہور(نمائندہ خصوصی سے ،سپیشل رپورٹر)محکمہ اوقاف پنجا ب نے صوبہ بھر کی435وقف مساجد اور 544وقف مزارات پر فلم اور ڈرامہ کی عکسبندی پر پابندی عائد کرنے کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹر جنرل پیمرا لاہور کو مراسلہ بھی ارسال کر دیا۔ذرائع کے مطابق پابندی مسجد وزیر خان کے واقعہ کے بارے میں ہونے والی انکوائری رپورٹ میں کی جانے والی سفارشات کی روشنی میں لگائی گئی ہے ۔سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر ارشاد احمد کی ہدایت پر جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق فوری ہو گا,کسی بھی ادارہ کو محکمہ اوقاف کے زیر تحویل مساجد اور مزارات پر کسی بھی خاتون پر سین عکسبند کرنے کی اجازت نہیں ہو گی ۔مستقبل میں کسی مسجد یا مزار پر سین فلمبند کیا گیا تو متعلقہ منیجر اور زونل ایڈمنسٹریٹرذمہ دار ہوں گے ,اگر محکمہ اوقاف کے زیر تحویل مسجد یا مزار پر کوئی دستاویزی فلم بنانی مقصود ہو گی تو اس کا سکرپٹ شعبہ مذہبی امور کو جمع کروایا جائے گا۔شعبہ مذہبی امور کی رائے اور بعد ازاں منظوری کی صورت میں منیجر اوقاف /زونل ایڈمنسٹریٹر کی نگرانی میں دستاویزی فلم بنائی جا سکے گی۔ دریں اثنائمسجد وزیر خان کے معاملہ پر انکوائری آفیسر کی سفارشات کی روشنی میں محکمہ اوقاف پنجاب نے ڈائریکٹر جنرل پیمر ا لاہورکو مراسلہ بھجوا دیاہے ۔ جس میں قرار دیا گیا ہے کہ مسجد وزیر خان میں اداکار بلال سعید اور صبا قمرپر فلمایا گیا سین بین کر دیا جائے ،تاکہ اس سین کو کسی فلم، گانے یا کمرشل میں نہ چلایا جاسکے ,بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر کے خلاف جان بوجھ کر مسجد کے اندر قابل اعتراض سین ریکارڈ کرواکر سوشل میڈیا پروائرل کرنے کی پاداش میں قواعد و ضوابط کے تحت کارروائی بھی کی جائے ۔ انکوائری آفیسر عبد الوحید ملک کی سفارشات کی روشنی میں محکمہ اوقاف نے ریاض احمد سینئر کلرک، محمد عمران رینٹ کلرک سرکل چار کو فرائض منصبی میں غفلت برتنے کی بنیاد پر معطل کردیا ۔منیجر سرکل چار لاہور اشتیاق احمد پہلے ہی معطل کئے جاچکے ہیں۔گلوکار بلال سعید اور صبا قمر کے خلاف مسجد کا تقدس پامال کرنے پر تھانہ اکبری گیٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس نے ڈیرہ غازی خان کے رہائشی فرحت منظور چانڈیو کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا۔ اوقاف