اسلام آباد (وقائع نگار)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ(او جی ڈی سی ایل ) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں 31دسمبر 2019ئکو ختم ہونے والی ششماہی کے مالیاتی نتائج کی منظوری دی گئی، او جی ڈی سی ایل کی ان چھ ماہ میں نیٹ سیلز مبلغ 133.441ارب روپے رہی جبکہ بعداز ادائیگی ٹیکس کمپنی کا خالص منافع مبلغ 53.184 ارب روپے رہا اور فی شیئر آمدنی 12.37روپے رہی۔علاوہ ازیں بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 1.75 روپے فی شیئر عبوری منافع دینے کا اعلان بھی کیا۔مذکورہ عبوری منافع کے حقدار ایسے شیئرز ہولڈرز ہوں گے جن کے نام ممبران کے رجسٹر میں 13 اپریل 2020ء تک موجود ہوں گے ۔