لاہور (کامرس ڈیسک )پاکستان میں کیش لیس معیشت کے نظریے کو فروغ دینے اور ڈیجیٹل کامرس ادائیگیوں کو فعال کرنے کیلئے دی بینک آف پنجاب اور پاکستان کے سب سے بڑے پیمنٹ پروسسرنیشنل انسٹی ٹیوشنل فسلیٹیشن ٹیکنالوجیز( این آئی ایف ٹی) میں معاہدہ طے پا گیا اس معاہدے کی وجہ سے بی او پی صارفین کو ’’این آئی ایف ٹی ایس ای پے ‘‘ کے پلیٹ فارم سے کام کرنے والے ہزاروں ڈیجیٹل مرچینٹس تک رسائی کے علاوہ ڈیجیٹل پے منٹ قبول کرنے والا وسیع کارپوریٹ پورٹ فولیو بھی دستیاب ہو گا۔ معاہدے پر دستخط حیدر وہاب، سی ای او- این آئی ایف ٹی اور وقاص انیس ، سربراہ ڈیجیٹل بینکنگ گروپ بی او پی نے دونوں اداروں کے ٹیم ممبروں کی موجودگی میں کئے ۔تقریب میں امتیاز شیخ ، سی آئی او -بینک آف پنجاب اور فواد عبدالقادر ، سربراہ ڈیجیٹل فنانس سروس- این آئی ایف ٹی اور دنوں اداروں کے دیگر افراد بھی شامل ہوئے ۔اس موقع پر حیدر وہاب نے کہا کہ بینک آف پنجاب کے ساتھ این آئی ایف ٹی ای پے خدمات کی فراہمی کے معاہدے سے ہمیں انتہائی خوشی ہے ۔ وقاص انیس نے اس معاہدے کوانڈسٹری میں ڈیجیٹل پے منٹ ایکو سسٹم کے مشترکہ مقصد کے حصول کیلئے نہایت معاون اور مفید قرار دیا۔