لاہور(کلچرل رپورٹر) پاکستانی اینی میٹڈ فلم ’دی ڈونکی کنگ‘ نے کامیابی کے میدان میں ایک اور بڑا اعزاز حاصل کر لیاہے ۔ 5 دسمبر کو روسی زبان میں ڈب ہو کر روس میں ریلیز ہونے والی پہلی پاکستانی فلم بن جائے گی۔ ’دی ڈونکی کنگ‘ نے اس سے قبل جنوبی کوریا اور سپین میں بھی ریلیز ہو کر پہلی پاکستانی فلم کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ڈی ڈونکی کنگ میڈرڈ اور بارسلونا سمیت سپین کے تمام بڑے شہروں میں ہسپانوی، کاٹالن اور باسک زبان میں 50 سے زائد سینما گھروں میں ریلیز کی گئی تھی۔ فلم میں افضل خان عرف جان ریمبو نے منگو جبکہ حنا دلپزیر نے لومڑی کی صدا کاری کی ہے ۔