کراچی( پ ر)اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ غفران میمن نے ٹھٹہ اور حیدر آباد میں سندھ جی پی فنڈ سینٹرز کا افتتاح کردیا۔ اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ نے اس موقع پر اعلان کیا کہ سندھ کے تمام اضلاع میں اکتیس اگست تک جی پی فند سینٹرز کا قیام عمل میں لایاجائے گا۔ حکومت سندھ کے پانچ لاکھ سے زائد ملازمین کو جی پی فنڈ سے متعلق آگاہی اور کمپیوٹرائزڈ ہونے سے انہیں جی پی فنڈ کی ادائیگی بلا تاخیر وپریشانی ممکن ہوسکے گی۔