کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کوبھی اتارچڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعدمندی غالب آگئی اورکے ایس ای 100 انڈیکس 102.73 پوائنٹس کمی سے 34083.53پوائنٹس کی سطح پرآگیا جبکہ 50.27فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے سرمایہ کاروں کو15ارب3کروڑ روپے سے زائدکا نقصان اٹھانا پڑا۔مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای 100انڈیکس102.73پوائنٹس کمی سے 34083.53 پوائنٹس پر بندہوا۔اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 81.99پوائنٹس کمی سے16007.73 پوائنٹس،کے ایمآئی30انڈیکس 323.78پوائنٹس کمی سے 54609.55پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 44.51پوائنٹس کمی سے 24624.71پوائنٹس پربندہوا ۔ گزشتہ روزمجموعی طور پر 368کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے 185 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،158کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ25کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔ دریں ڈالر اور سونا سستا ہوگیا۔ انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں مزید 4 پیسے کی کمی ہوئی جس سے امریکی ڈالر کی قیمت خرید 156.07روپے سے گھٹ کر156.03روپے اور قیمت فروخت156.17روپے سے گھٹ کر 156.13 روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید 155.70روپے او رقیمت فروخت156.20روپے پرمستحکم رہی۔صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں100روپے اور 10گرام قیمت میں86روپے کی کمی ہوئی اورفی تولہ سونے کی قیمت87100روپے سے گھٹ کر 87000 روپے اوردس گرام سونے کی قیمت74674روپے سے گھٹ کر 74588روپے ہوگئی ۔چاندی کی فی تولہ قیمت 1040.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت 891.63روپے پرمستحکم رہی۔