لاہور(اپنے رپورٹر سے ) اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ کے تعمیراتی کام کے آغاز کو تین سال مکمل ، کنٹریکٹر ز کو ادائیگی نہ ہو نے سے منصوبہ پر کام بند ہو چکا ہے ۔ کنٹریکٹرز کا موقف ہے کہ انہیں گزشتہ چھ ماہ سے کوئی ادائیگی نہیں کی گئی۔ واضح رہے کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ پر اکتوبر 2015میں کام شروع ہوا تھا ، ابتدائی ڈیڈ لائن 25دسمبر 2017تھی ، جس کے بعد ڈیڈ لائن میں توسیع ہوئی تھی ۔ نئی ڈیڈلائن مارچ 2018تھی۔