اسلام آباد(خبر نگار) پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین منصوبے میں پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اورنج لائن ٹرین ڈیرہ گجراں سے علی ٹاؤن تک آزمائشی سفر کیلئے تیار ہے ۔پیشرفت رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ منصوبے پر سول ورک مکمل ہوچکاہے جبکہ چینی ٹھیکیداروں نے ٹریک بچھانے کا کام بھی مکمل کر لیاہے ،نومبر تک تمام کام اور ٹیسٹنگ کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔ٹھیکیداروں کی جانب سے تمام ٹرین سٹیشنز اور عمارتیں مکینیکل کام کیلئے چینی ٹھیکیداروں کے حوالے کی جا چکی ہیں جبکہ ایل ڈی اے کو سروس روڈز کی تعمیراور نکاسی آب کے منصوبوں کیلئے 668 ملین جاری کر دیئے گئے ہیں۔