لاہور ( این این آئی) لاہور اورنج ٹرین کے ٹیسٹ رن کی تاریخ تبدیل ہو گئی، 17 مئی کے بجائے ٹیسٹ رن آج ( بدھ ) 16 مئی کوہوگا۔ذرائع کے مطابق اورنج لائن ٹرین کی آزمائشی سروس کے لئے 17مئی کی تاریخ رکھی گئی تھی مگر رمضان المبارک کے پیش نظر اب تاریخ ایک روز پہلے کردی گئی۔ اب اورنج لائن ٹرین آج ( بدھ ) چلے گی۔ آزمائشی سروس میں وزیر اعلی( پنجاب محمد شہباز شریف چینی قونصلیٹ جنرل کے ہمراہ ڈیرہ گجراں سے لکشمی سٹیشن تک سفر کریں گے ۔مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب خواجہ احمد حسان ، چیف انجینئر ایل ڈی اے مظہر حسین خان ، پراجیکٹ ڈائریکٹرز اور کنٹریکٹر کمپنی کے نمائندے اس موقع پر موجود ہونگے ۔ٹیسٹ رن کے بعد لکشمی چوک پر تقریب کا انعقاد ہو گا جس میں ایل ڈی اے اور ٹیپا کے انجینئرز وزیر اعلی پنجاب کو ٹرین کی تعمیر پر بریفنگ دیں گے ۔