اجزاء:

مچھلی 1/2کلو گرام

اورنج(رس) 1عدد

ادرک پیسٹ 1کھانے کا چمچ

لہسن پیسٹ 1کھانے کا چمچ

کالی مرچ (پسی ہوئی) 1چائے کا چمچ

تلسی کے پتے(خشک) 1چائے کا چمچ

زیتون کا تیل 2کھانے کے چمچ

نمک حسبِ ذائقہ

ترکیب:

مچھلی دھو کر اس میں تمام اجزاشامل کردیں اور 4-5گھنٹوں تک میری نیٹ ہونے کے لیے رکھ دیں۔ بعد ازاں مچھلی کو مصالحے سے نکال کرپین میں ڈال کر دونوں اطراف سے گرِل کر لیں۔ پھر پین میں میری نیٹ والا مصالحہ بھی مچھلی میں شامل کرکے گاڑھا ہونے تک پکائیں۔