بھارت(نیٹ نیوز )اورنگ آباد میں شرپسندی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے ۔ کار میں سوار چار شرپسندوں نے بائیک سوار نوجوان اور اس کے ساتھی کو زبردستی جے شری رام بولنے پر مجبور کیا۔ واقعہ رات میں بجرنگ چوک علاقے میں پیش آیا جس کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے تاہم پولیس کمشنر کے بروقت اقدام سے حالات قابو میں ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ دونوں نوجوان زوماٹو میں ڈیلیوری بوائے کی حیثیت سے کام کرتے ہیں اورڈیلیوری کیلئے جل گاؤں ٹی پوائنٹ جا رہے تھے ۔اس واقعے سے مسلم طبقے میں ناراضگی پائی جارہی ہے ۔ پولیس کمشنرچرنجیوی پرساد نے کارروائی کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ پولیس سی سی ٹی وی کیمرے کے ذریعے ملزمان کی تلاش میں مصروف ہے ، شہرکا امن خراب کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔