لاہور (کلچرل رپورٹر، 92 نیوز ) ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا ثمن رائے نے کہاہے کہ موجودہ حالات میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ادب وثقافت کے فروغ میں پیش پیش ہیں، 16ویں الحمرا ینگ آرٹسٹ نمائش کے آن لائن کامیاب تجربے کے بعد الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کی کلاسز بھی آن لائن شروع کی جارہی ہیں جن سے نوجوان فنکاروں کے آرٹ سیکھنے کے عمل کوجاری رکھا جاسکے گا۔، الحمرا اپنے مقاصد کی تکمیل کیلئے دور حاضر کیساتھ قدم بقدم شریک ہے ۔الحمرا جدیت کے قدم بقدم ایک نئے دور میں داخل ہورہا ہے ،لاہورآرٹس کونسل کے اس اقدام سے نہ صرف الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے طلبہ وطالبات مستفید ہوسکیں گے بلکہ آرٹ لور الحمرا کی ویب سائٹ پر جا کر تجربہ کار آرٹ اساتذہ کے لیکچر سے استفادہ کر سکتے ہیں۔