لاہور(نمائندہ خصوصی سے )وزیر اعلیٰ پنجاب کے سیاسی معاون برائے اوقاف سید رفاقت علی گیلانی نے کہا ہے کہ محکمہ اوقاف کے تما م زونل افسران کو موبائل سمز بھی دے دی گئی ہیں اور انہیں باقاعدگی سے اپنی کارکردگی کے بارے میں محکمہ کو رپورٹ فراہم کرنے کے پابندکر دیا گیا ہے ۔محکمہ اوقاف اور محکمہ جنگلات باہمی تعاون و مشاورت سے اوقاف کی نا قا بل کاشت اراضی پر جنگل آباد کئے جائیں گے تاکہ موسمیاتی ماحول کو آلودگی سے محفوظ رکھا جا سکے ۔تمام ضلعی افسران کو اوقاف کی غیر کاشت ا راضی کی نشاندہی کے لئے محکمہ جنگلات کے ساتھ تعاؤن کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔ایف ایم 89 ریڈیو پرانٹر ویو ریکارڈ کرایا اور اور عوام کے براہ راست سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اوقاف کے زیر انتظام تمام درباروں پر نزرانہ بکسوں کو ڈویژنل ،زونل اور ضلعی خطیبوں ،بنک نمائندوں اور ایڈمنسٹریٹر کی موجودگی میں ہی رقوم کی کائونٹنگ کے لئے کھولے جائیں گے ۔تمام اوقاف دفاتراور درباروں پر بائیو میٹرک سسٹم حاضری کو لاگو کر دیا گیا ہے تاکہ گھوسٹ حاضری کا خاتمہ ہو سکے ۔ تمام درباروں کی تزئین و آرائش ،لنگر خانوں،نذرانہ بکسوں کی آمدنی،وقف زمینوں پر شجر کاری ،سی سی ٹی وی کیمروں ،واک تھرو گیٹس کی چیکنگ اور دیگر معا ملات بارے بھی رپورٹس مرتب کرکے باقاعدگی سے حکام کو بھیج رہی ہیں۔ انہوں نے محکمہ اوقاف کی طرف سے جنوبی پنجاب بارے بتاتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کی 10 سکیموں کے لئے 17کروڑ56لاکھ روپے تجویز کئے ہیں۔