لاہور(اپنے رپورٹر سے ) بلدیہ عظمیٰ کے انٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے راوی زون سکواڈنے شاہ عالم مارکیٹ سے تجاوزات کا سامان 4ٹرکوں میں سٹور میں جمع کروا دیا جبکہ4عددبینرز اتار دئیے گئے ، داتا گنج بخش زون اسکواڈ نے لٹن روڈ، اردو بازار، فش مارکیٹ، پیر مکی سے تجاوزات کا سامان 2ٹرکوں میں سٹور میں جمع کروا دیا جبکہ 23عارضی تجاوزات ہٹا دیں اور 33ایف آئی آرز درج کروائی گئیں۔ اقبال ، واہگہ ،عزیز بھٹی زون اسکواڈ نے بھی کا رروائیاں جاری رکھیں ۔