ویلنگٹن(صباح نیوز) نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسنڈا آرڈن نے خود کو بہادر لیڈر ثابت کر دیا۔ ٹی وی انٹرویو کے دوران زلزلہ آیا لیکن وہ بالکل نہیں گھبرائیں اور پرسکون رہیں۔اینکر نے پوچھا کیا آپ محفوظ ہیں، کیا انٹرویو جاری رکھیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا وہ محفوظ جگہ پر ہیں، انٹرویوجاری رکھیں۔ نیوزی لینڈ میں مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 8 تھی۔