اسلام آباد (وقائع نگار) اوورسیز پاکستانیوں کو شناختی کارڈ کے حصول کے لیے نادرا نے آن لائن سروس کا آغاز کر دیاہے ۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے اپنے ایک ٹویٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ اب اوورسیز پاکستانیز کے لیے نادرانے آن لائن سسٹم لانچ کر دیا ہے جس میں اوورسیز پاکستانی شناختی کارڈ و دیگر دستاویزا ت اپنے گھروں پر موصول کر سکتے ہیں ۔ زلفی بخاری نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی اب نادرا کی ویب سائیٹ کے لنک http://id۔nadra۔gov۔pkپر آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں ۔