کراچی(کامرس رپورٹر؍ صباح نیوز) عیدالفطر کی چھٹیوں کے بعد پہلے روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 2.40 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 3 روپے مہنگا ہو گیا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 151 تک پہنچ گئی ہے ۔علاوہ ازیں عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں 2ڈالرزکا اضافہ ہوا اور سونے کی فی تولہ قیمت 1322ڈالرز کی سطح پر رہی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا اور فی تولہ سونے کی قیمت700روپے اضافے سے 72400روپے ،10 گرام سونے کی قیمت600روپے اضافے سے 62071روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 870روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی ۔