کراچی (کامرس رپورٹر)اوپن کرنسی مارکیٹ میں منگل کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں10پیسے اضافہ ہواجب کہ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 6پیسے کی کمی ہوئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 6 پیسے کی کمی سے 154.29روپے سے گھٹ کر154.23روپے اورقیمت فروخت 154.39روپے سے گھٹ کر154.33 روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں10پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 154روپے سے بڑھ کر154.10روپے اور قیمت فروخت 154.30 روپے سے گھٹ کر154.40روپے ہوگئی ۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید 166.50 روپے سے گھٹ کر166.30روپے اور قیمت فروخت 168 روپے سے گھٹ کر 167.80 روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈکی قیمت خر ید 200 روپے اورقیمت فروخت201.50روپے مستحکم رہی ۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید40.90روپے اور قیمت فروخت 41.10 روپے برقرار رہی جب کہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید41.90روپے اور قیمت فروخت 42.10 روپے مستحکم رہی۔