کراچی (کامرس رپورٹر)مقامی اوپن مارکیٹ میں جمعہ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں10پیسے کی کمی ہوئی جب ک انٹر بینک میں ڈالر5پیسے بڑھ گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 5 پیسے کے اضافے سے 154.20روپے سے بڑھ کر154.25روپے اور قیمت فروخت 154.30روپے سے بڑھ کر 154.35روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کی کمی سے 154.10روپے سے گھٹ کر154روپے اور قیمت فروخت 154.40 روپے سے گھٹ کر154.30روپے ہو گئی ۔