کراچی (کامرس رپورٹر)مقامی اوپن مارکیٹ میں ہفتہ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں10پیسے کا اضافہ ہوا جب کہ یورو اور برطانوی پاونڈ کی قیمت بھی بڑھ گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزہفتہ وار تعطیل کے باعث بینکوں میں کرنسیوں کی لین دین معطل رہی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 154روپے سے بڑھ کرسے 154.10روپے اور قیمت فروخت 154.30روپے سے بڑھ کر 154.40 روپے ہوگئی ۔ دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید75پیسے کے اضافے سے 165.75روپے سے بڑھ کر 166.50روپے اور قیمت فروخت167.25روپے سے بڑھ کر168روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈکی قیمت خرید50پیسے کے اضافے سے 198.50روپے سے بڑھ کر199روپے ہوگئی اورقیمت فروخت 200 روپے سے بڑھ کر200.50روپے ہوگئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید 40.90 روپے اور قیمت فروخت41.10روپے برقرار رہی جب کہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید41.90روپے اور قیمت فروخت42.10روپے مستحکم رہی۔چینی یو آن کی قیمت خرید20روپے اور قیمت فروخت 22.50 روپے برقرا ررہی ۔