کراچی (کامرس رپورٹر)ملکی کرنسی مارکیٹوں میں پیر کو ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری کاتسلسل جاری رہا جس کے نتیجے میں انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت خرید میں مزید1.15روپے اورقیمت فروخت میں95پیسے کا اضافہ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خریدمیں50پیسے اور قیمت فروخت میں1.00روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا۔انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت خرید میں1.15روپے اورقیمت فروخت میں95پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیاجس سے امریکی ڈالر کی قیمت خرید158.75روپے سے بڑھ کر159.90روپے اورقیمت فروخت159.05روپے سے بڑھ کر160.00روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت خریدمیں50پیسے اور قیمت فروخت میں1.00روپے کااضافہ ہواجس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید159.00روپے سے بڑھ کر159.50روپے اورقیمت فروخت159.50روپے سے بڑھ کر 160.50 روپے ہوگئی۔ دریں اثنابین الاقومی گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 8ڈالرکااضافہ ہوا جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا1000روپے مہنگاہوگیا۔ صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں1000روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں858روپے کااضافہ ہوا جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت81600روپے سے بڑھ کر 82600روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 69942 روپے سے بڑھ کر70800روپے کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔