کراچی (کامرس رپورٹر)اوپن کرنسی مارکیٹ میں ہفتہ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں20پیسے تک کمی ہوئی جب کہ یورو اور برطانوی پاونڈ 10پیسے اور سعودی ریال ویواے ای درہم 5پیسے سستا ہوگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز ہفتہ وار تعطیل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کرنسی کی لین دین معطل رہی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید10پیسے کی کمی سے 155.40روپے سے گھٹ کر155.30روپے اور قیمت فروخت20پیسے کی کمی سے 155.70روپے سے گھٹ کر155.50روپے ہوگئی ۔دیگر کرنسیوں میں یوروکی قیمت خرید10پیسے کی کمی سے 170.40روپے سے گھٹ کر170.30روپے اورقیمت فروخت172روپے برقرار رہی جب کہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید10پیسے کی کمی سے 200.10روپے سے گھٹ کر200روپے اورقیمت فروخت201.60روپے سے گھٹ کر201.50روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال اور یو اے ای درہم کی قدر میں 5پیسے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں سعودی ریال کی قیمت خرید41.35روپے سے گھٹ کر41.30روپے اورقیمت فروخت41.65روپے سے گھٹ کر41.60روپے ہوگئی جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.35روپے سے گھٹ کر42.30روپے اورقیمت فروخت42.65روپے سے گھٹ کر42.60روپے ہوگئی۔ چینی یوآن کی قیمت خرید22روپے اور قیمت فروخت22.90روپے برقرار رہی۔