کراچی ( کامرس رپورٹر )ہفتہ کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرمیں کمی جب کہ اوپن مارکیٹ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق پیر کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید 138.80روپے اور قیمت فروخت 139.30روپے پر برقرا رہی ۔