کراچی ( کامرس رپورٹر)مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ہفتہ کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی تاہم یورو کی قدر بڑھ گئی جبکہ برطانوی پونڈ سستا ہو گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید 155.20روپے اور قیمت فروخت 155.50 روپے پر برقرار رہی تاہم یورو کی قدر میں20پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 170.60روپ سے بڑھ کر 170.80 روپے اور قیمت فروخت172.10روپے سے بڑھ کر 172.30روپے پر جا پہنچی جبکہ 5پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 199.30روپے سے کم ہو کر199.25روپے اور قیمت فروخت 200.80 روپے سے کم ہو کر 200.75 روپے ہو گئی ۔