اسلام آباد(قاسم نواز عباسی) ملک کی سب سے بڑی اورگزشتہ 45 سال سے گھر بیٹھے تعلیم دینے والی سرکاری جامعہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا آٹومیشن پر جانے کا منصوبہ بری طرح ناکام ہو گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق آن لائن مشقیں جمع کرانے کیلئے بنایا گیا آگہی پورٹل بوجھ کی وجہ سے کام کرنا ہی چھوڑ گیا ۔ جس کے باعث ملک بھر سے طلبہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ اوپن یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے کورونا وائرس کے پیش نظر طلبہ کو ہاتھ سے لکھی اسائنمنٹس آن لائن اپ لوڈ کرنے کا کہا گیا تھا۔ تکنیکی خرابی کب دور ہو گی ،یونیورسٹی حکام بتانے سے قاصر ہیں ۔ دوسری جانب یونیورسٹی ہیلپ لائن بھی طلبہ کی رہنمائی میں ناکام ہوگئی ۔ یونیورسٹی کے طلباء و طالبات نے اعلیٰ تعلیمی کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔