لاہور (کلچرل رپورٹر )الحمراء اوپن ایئر تھیٹر میں ڈرامہ نویس، شاعر خلیل الرحمٰن قمر کے ساتھ "کہانی گھر"کے نام سے ایک ادبی نشست سجائی گئی۔جہاں ادب سے لگاو رکھنے والوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔خلیل الرحمٰن قمر نے اپنا یہ شعر سنا کر تقریب کا آغاز کیا’’کہ اپنی آنکھوں میں قمر جھانک کر کیسے دیکھوں مجھ سے دیکھے ہوئے منظر نہیں دیکھے جاتے ‘‘ ۔خلیل الرحمٰن قمر نے کہانی گھر میں "گول گپمگم" کے نام سے اپنی کہانی سنائی۔