اوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اوکاڑہ پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن کرکے پندرہ افراد سے بھاری مقدار میں شراب، چرس اور ناجائز اسلحہ برآمد کرکے ان کو گرفتار کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن کرکے محمد اکرام ولد غلام قادر سے 30لیٹر شراب، محمد وحید ولد عارف ساجد سے 22لیٹر شراب، محمد عرفان ولد غلام رسول سے 15لیٹر شراب، راشد ولد غفور سے 14لیٹر شراب، عبدالخالق ولد عمر دین سے 10لیٹر شراب، قمر شہزاد ولد ولی محمد سے 25لیٹر شراب، محمد جاوید ولد محمد شریف سے 510گرام چرس، مزمل ولد خورشید احمد سے 30بور پسٹل ، غلام مرتضیٰ ولد منیر احمد سے 30بور پسٹل، محمد شفیق ولد عبدالستار سے 22بور پسٹل، محمد آصف ولد عبدالطیف سے 30بور پسٹل، محمد زبیر ولد علی شیر سے 30بور پسٹل، شبیر ولد اکبر علی سے 12بور کاربین اور محمد عباس ولد عبدالستار سے 30بور پسٹل برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔