اوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈنڈوں سے مسلح افراد نے حملہ کرکے میاں بیوی سمیت تین خواتین کو شدید زخمی کر دیا ۔ تفصیل کے مطابق نواحی قصبہ چاہ کرم والا کے رہائشی محمد حسین اس کی بیوی نسیم بی بی اور سالی اﷲ معافی کو خاندانی رنجش پر ڈنڈوں سے مسلح محمد علی ، اسرار فرید ، اقرار فرید ، ندیم ، پرویز اور ذوالقرنین وغیرہ نے حملہ کرکے شدید زخمی کر دیا جبکہ نسیم بی بی اور اﷲ معافی کے کپڑے پھاڑ دیئے اورانہیں بالوں سے پکڑ کر زمین پر گھسیٹتے رہے ۔اہل دیہہ نے منت سماجت کرکے ان کی جان بچائی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔