اوکاڑہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر رضوان نذیر نے جشن آزادی کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے لان میں ایپکا کے زیر اہتمام درخت لگاؤ خوشحالی لاؤمہم کے حوالہ سے بوتل پام کا پودا لگایا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر ایپکا سید گوہر عباس زیدی نے بتایا کہ ضلع میں یکم اگست سے شروع ہونیو الی درخت لگاؤ خوشحالی لاؤمہم"کے دوران اب تک 1400 پودے لگائے جا چکے ہیں جبکہ 14اگست تک 2500 پودے لگانے کا ہدف مکمل کر لیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر رضوان نذیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درخت لگاؤ خوشحالی لاؤ مہم ایک مثبت قدم ہے پاکستان کو سر سبز و شاداب بنانے کے لئے ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو ایک خوبصورت صاف ستھرا اور ماحول دوست اور صحت مند پاکستان دینا ہے جس کے لئے بھر شجر کاری وقت کا تقاضا ہے ۔