اوکاڑہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)اوکاڑہ تھانہ بی ڈویژن کی حدود میں دوافراد کی لڑکی سے اجتماعی زیادتی۔تفصیلات کے مطابق مظفر کالونی اوکاڑہ کی رہائشی لڑکی کو ملزم احسن ولد لطیف ورغلاکر چک نمبر53/2Lاوکاڑہ چونگی نمبر7اوکاڑہ میں ورکشاپ میں لے گیا،وہاں پر احسام اوربلال بھی آگئے ملزمان احسن اور احسام نے اسے باری باری زیادتی کانشانہ بناڈالا اور ان کاساتھی ملزم بلال پہرہ دہتارہا ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، زیادتی کاشکار لڑکی اپنے ساتھ ہونے والے ظلم کے خلاف تھانہ بی ڈویژن پہنچ گئی لڑکی کی درخواست پر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔