اوکاڑہ،سانگلہ ہل(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اوکاڑہ دو مختلف مقامات پر دولڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔تفصیلات کے مطابق چک نمبر54/2Lمیں ملزم ماجد نے لڑکی کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ چک نمبر38Dکے رہائشی نے پولیس تھانہ سٹی دیپالپور میں درخواست دی کہ 4ملزمان لطیف ،شہزاد وغیرہ اس کی بہن کو لاہور لے گئے ، جہاں ملزم لطیف نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا، پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔سانگلہ ہل میں اوباش نے 12سالہ بچے سے زیادتی کرڈالی۔ متاثرہ بچہ شام کے وقت گھرسے دکان پرسوداسلف لینے گیا، ملزم اسے ورغلاکراپنی حویلی میں لے گیاجہاں مزاحمت کرنے پراسے چھری سے ڈرایادھمکایااور قتل کی دھمکی دے کرخاموش کرادیا،ملزم زیادتی کانشانہ بناکرفرار ہوگیا ۔ تھانہ صدر پولیس نے بچے کی والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیاہے ۔ زیادتی