لاہور(سپورٹس رپورٹر) اپالو سپورٹس نے راوی جمخانہ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی ۔ریلوے علامہ اقبال انسٹیٹیوٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں راوی جمخانہ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 35 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 205 رنز بنائے ۔جواب میں اپالو سپورٹس نے 24.5 اوورز میں 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر مقررہ ہدف پورا کرلیا۔ انس رضا نے 86بنائے۔ آہل جاوید 57 ناٹ آؤٹ اور عامر عباس نے 34 رنز ناٹ آؤٹ بنائے ۔ ذیشان نے دو وکٹ حاصل کیں۔