لاہور،کامونکی ،گوجرانوالہ (سپورٹس رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) ورلڈ بیچ گیمز میں مسلسل تیسری مرتبہ گولڈ میڈل جیتنے والے گوجرانوالہ کے نوجوان پہلوان انعام بٹ کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر گوجرانوالہ کے پہلوانوں اور شہریوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے ہوئے ورلڈ گولڈ میڈلسٹ کو پھولوں کے ہار پہنائے ۔ بعد ازاں اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پہلوان انعام بٹ نے کہا کہ میں نے ورلڈ چیمپئن بننے کی ہیٹرک مکمل کرلی ہے ۔ پاکستان میں ابھی ریسلنگ پر بہت کام کرنے کی ضرور ت ہے ۔ اس موقع پر صدر کامونکی ٹریڈرز ایسوسی ایشن حاجی شیخ محمد سعید، نائب صدر بائو محمد اسلام ، جنرل سیکرٹری ملک شبیر حسین،جوائنٹ سیکرٹری محمد ایاز بٹ،چیئرمین میاں محمد جاوید،سیکرٹری سیاحت شیخ عبدالغفار ، محمد ایوب ڈار و دیگر موجود تھے ۔